بلوچستان

بلوچستان اسمبلی کے ٹیشو پیپر کی ویڈیو وائرل ہونے کی خبر کا سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نےفوری ایکشن لےلیا

بلوچستان اسمبلی کے پرنٹڈ مونوگرام والےٹیشو پیپر کی ویڈیو وائرل ہونے کی خبر کا سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نےفوری ایکشن لےلیا۔
کوئٹہ: سیکرٹری بلوچستان اسمبلی ظاہر شاہ کاکڑ نے کراچی میں موجود ٹیم کو نجی ہوٹل بھجوا دیا جس کے بعد ہوٹل مالک اورسپلائیرکی ویڈیوز سامنے آگئی۔
ویڈیو میں ہوٹل مالک نے سپلائیر کانام شکیل احمد بتایا جبکہ سپلائیر نے ہوٹل مالک کو بلوچستان اسمبلی کے مونوگرام والے ٹیشو بکس فروخت کرنے کا انکشاف کیا’سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے مطابق ٹینڈر لینے والی کمپنی نے ڈیمانڈ سےزائدٹیشو اور ان کےبکس پرنٹ کئے تھے۔
نجی کمپنی نے زائد پرنٹ ہونے والے ٹیشو بکس سستے داموں کراچی کے ہوٹلزمالک کو فروخت کئے تھے,بلوچستان اسمبلی کےمونوگرام والے ٹیشو پیپر بنانے والے کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker