پاکستان

اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں نیا موڑ! بھائی نے مقدمہ واپس لے لیا

راولپنڈی : اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں نیا موڑ آیا ، بھائی نے مقدمہ واپس لیتے ہوئے واقعے کو حادثہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مقتولہ کے بھائی نے مقدمہ واپس لیتے ہوئے واقعے کو ایک ناگہانی حادثہ قرار دے دیا۔

مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مقدمہ انہوں نے درج کروایا تھا، لیکن اب اپنا درج کردہ مقدمہ واپس لے رہا ہوں۔

بھائی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ قتل کے بجائے ایک ناگہانی حادثہ تھا، بہنوئی (احسن) نے قتل کی نیت سے فائرنگ نہیں کی تھی، دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی قسم کی ناچاقی، جھگڑا یا خلش موجود نہیں تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker