پاکستان

منشیات کیس میں گرفتار پنکی کی جعلی شناختی کارڈ بنانےکی کوشش پکڑی گئی

کراچی: منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کی سائرہ شوکت کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش پکڑی گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق انمول نے پاک آئی ڈی ایپ پر 18 فروری کو جعلی شناخت کارڈ بنانے کی درخواست دی تھی۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق نئی شناخت کے لیے انمول عرف پنکی نے علامہ اقبال کالونی شاہدرہ لاہورکا پتہ درج کیا تھا، نادرا ایپ میں سکیورٹی فیچرز کی وجہ سے درخواست پراسس نہ ہوسکی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ پنکی کے خلاف جعلسازی کی کوشش کا مقدمہ درج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

پنکی کے خلاف جعلسازی کی کوشش کے مقدمے کی کارروائی کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے نادرا حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے خط کے بعد نادرا حکام نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker