Azad Jammu and Kashmirپاکستان

بلاول آزادکشمیر کی صورتحال پر ناخوش، اہم اجلاس طلب کرلیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کی صورت حال پر ناخوش ہیں۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے، پارٹی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ناخوش ہیں اور آج کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا جبکہ کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker