پاکستانتازہ ترین

ٹیکسٹائل ملز مالکان اور ایف بی آر کے درمیان کیمرے لگانے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

لاہور: ٹیکسٹائل ملز مالکان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے درمیان کیمرے لگانے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن( اپٹما) کے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکسٹائل ملز مالکان کو اپنے خرچے پر کیمرے لگانے کا کہا تھا تاہم ملز مالکان نے کیمروں کا خرچ برداشت کرنے سے انکار کردیا۔

اپٹما ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل مالکان کی جانب سے زبردستی کیمرے لگانےکی صورت میں فیکٹریاں بند کرنےکاعندیہ دیاگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس چوری روکنے کے لیے کیمرے لگانا چاہتا ہے،کسی صورت یہ کروڑوں روپے اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے۔

فیکٹری مالکان کے مطابق سیف سٹی کیمرے چالان کرتے ہیں ان کا خرچ صارف برداشت نہیں کرتا لہٰذا ایف بی آر نے اپنی سہولت دیکھنی ہے تو خرچہ بھی وہی کرے اور اپنے خرچے پر کیمرے لگائے۔

فیکٹری مالکان کا مزید کہنا تھاکہ صرف ٹیکسٹائل ملز نہیں جننگ اوراسپننگ ملز کو بھی شامل کیا جائے، ٹیکسٹائل ملز تو صرف 180 رہ گئی ہیں، جننگ اور اسپننگ ملز کی تعداد 1200 سے زائد ہے ان سے ٹیکس زیادہ مل سکتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker