پاکستانتازہ ترین

آزادکشمیر کی صورتحال سے متعلق فضل الرحمان کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں جاری کشیدگی سے نکلنے کے حامی ہیں، مولانا فضل الرحمان اگر بات چیت کرتے ہیں اور کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود کشمیری مہاجرین کی بے شمار قربانیاں ہیں، مہاجرین نے پاکستان اور کشمیر کے لیے قربانیاں دیں، مہاجرین کو نشستوں سے محروم کرنا درست عمل نہیں۔

خواجہ آصف نےکہا وہ کشمیریوں کو 3 حوالوں سے جانتے ہیں، ایک وہ کشمیری ہیں جو 75 سال سے مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں دے رہے ہیں، ان کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال محبت ہے، مقبوضہ کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں کسی بھی آزادی کی تحریک میں سب سے نمایاں ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ دوسرے نمبر پر وہ لوگ ہیں جنہوں نے تقسیم کے وقت ہجرت کی، مقبوضہ کشمیر کی جیلوں کے بعد ہجرت کرنے والے قربانی میں دوسرے نمبر پر ہیں، ان قربانی دینے والے مہاجرین کی سیٹوں کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہناتھا تیسری کیٹگری میں آزاد کشمیر کے رہنے والے ہیں، ازاد کشمیر کے رہنے والوں کی اپنی شناخت اور قربانیاں ہیں، پہلی دو کیٹگریز میں قربانیاں دینے والے کشمیریوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

وزیردفاع نے کہا بھارتی پنجاب سے یہاں ہمارے ہاں لاکھوں لوگ آئے اور قربانیاں دیں، پنجاب میں بھی آنے والے مہاجرین کو مجھ پر فوقیت ہے، میرا خاندان، آباؤ اجداد سیالکوٹ میں تھے قربانیاں دینے والے مہاجر یہاں آئے، ہمیں بیٹھے ہوئے آزادی ملی لیکن جو مہاجرین آئے انہوں نے قربانیاں دی، جو مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں یا وادی میں جنگ لڑ رہے ہیں ان کا استحقاق زیادہ ہے۔

وزیردفاع نے کہا میر ا نقطہ نظر ہے 1947 کے بعد سے جتنی قربانیاں مقبوضہ کشمیر میں دی گئیں اتنی یہاں نہیں دی گئیں، موجودہ آزاد کشمیر کے رہنے والوں کو گھر بیٹھے ازادی ملی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کے حوالے سے اسمبلی کے فلور پر بیان دے چکا ہوں،مولانا فضل الرحمان ثالثی کےلیے جو کردار ادا کریں انہیں خوش امدید کہوں گا، تمام فریق اگر اتفاق کر لیتے ہیں تو میں بھی حامی بھروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker