پاکستان

بلوچستان کے مسائل یا سیاست سے دہشتگردی کا کوئی تعلق نہیں، آپریشن شروع کردیا: رانا ثنا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فوج، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا، اس دہشت گردی کا بلوچستان کے مسائل یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں بڑی تعداد میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فوج، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے، بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کا سیاسی مطالبوں سے کوئی تعلق نہیں، ڈیم کی حفاظت کے لیے قائم پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشتگردوں نے یہ حملہ علاقے کو اندھیرے میں دھکیلنے اورپانی تنصیبات کے خلاف کیا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس دہشت گردی کا بلوچستان کے مسائل یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ آزادکشمیر میں کالعدم کمیٹی کا مقصد عام انتخابات کا انعقاد روکنا ہے، کالعدم کمیٹی آزاد کشمیر میں ایک جمہوری عمل کو روکنے کے درپے ہے، آزاد کشمیر میں عام انتخابات کا بروقت انتخابات آئین اور قانون کا تقاضہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker