پاکستان

اپوزیشن کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر بلوچستان، آزاد کشمیر اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر بحث کا مطالبہ

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر بلوچستان، آزاد کشمیر اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے زیارت واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دیگر ممالک میں ایسے واقعات کے بعد وزرا استعفے دے دیتے ہیں، انہیں آزاد کشمیر جانے سے روکا گیا، وہ اپنے کشمیری بھائیوں سے بات کرنا چاہتے تھے۔

پریس کانفرنس میں شریک سردار اختر مینگل نے کہا مسائل کا حل سیاسی ڈائیلاگ میں ہے، سیاست میں برداشت کی گنجائش ہونی چاہیے۔

ادھر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی و سکیورٹی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker