پاکستان

سندھ میں آج سے 27 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے 27 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی راجستھان اور اس سے ملحقہ علاقے میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ​بحیرہ عرب سے مون سون کی طاقتور ہوائیں جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں آج 27 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، ​27 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد، سانگھ، بینظیرآباد، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، خیرپور اور دادو سمیت دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

بارشوں سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ تیزہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ​کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابر آلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

​محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کے دیگر مقامات پرآئندہ 3 روز کے دوران بوندا باندی ہوسکتی ہے، آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ اتوار اور پیر کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker