پاکستان
عمران خان کو اسپتال منتقل کرنےکا معاملہ،کمرےکی سکیورٹی اڈیالہ جیل انتظامیہ کے پاس ہوگی: ذرائع

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپتال میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے کمرےکی سکیورٹی اڈیالہ جیل انتظامیہ کے پاس ہوگی، اسپتال کےکمرے میں بھی جیل رولز پر عملدرآمدکیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر رات کے وقت اسپتال منتقل کیا جائےگا، سکیورٹی اداروں اور جیل انتظامیہ کے اہلکار اسپتال میں موجود رہیں گے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اسپتال کے اطراف کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہٹانےکی ہدایات دی گئی ہیں، پولیس اہلکاروں کے ذریعے اسپتال کے اطراف موجود ٹھیلوں کو ہٹوایا جارہا ہے۔



