پاکستان

سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضل

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امورطارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مذاکرات شروع ہوئے، ہمیں کافی امید تھی کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران جو چوتھا ڈرافٹ تیار ہوا اس کی منظوری وزیراعلیٰ کے پی سےلینا تھی، معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے۔

طارق فضل کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کے حوالے سے خبریں میڈیا پر آئیں، محمود اچکزئی نے کہا عمران خان سے ملاقات کے بغیر ایک قدم آگے نہیں بڑھا جاسکتا، مذاکرات میں ملاقات کا ٹائم فریم اور ایک مستند حل موجود تھا، چیزیں اس وقت حل ہوجاتیں تو شاید معاملات اب مختلف ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفے دیتی ہےتو 40 ارکان استعفے نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker