پاکستان
سہیل آفریدی نے متعدد مرتبہ کہا کہ وہ کے پی میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناءاللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالواسع نے کے پی اور بلوچستان کا موازنہ کیا، کے پی میں دہشتگردی کے خاتمےکیلئےصوبائی حکومت تعاون نہیں کررہی تھی، سہیل آفریدی نے متعدد مرتبہ کہا کہ وہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان حکومت مسلح افواج اور وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کررہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کے تمام لوگوں کو ہم خیال ہونا پڑے گا۔



