ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 23 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 905 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کے دام 1800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے ہو گئے ہیں۔
اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 155 روپے ہو گئی ہے۔



