انٹرنیشنلتازہ ترین

کوپ 28 کانفرنس: اقوام عالم نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے فنڈ کی باضابطہ منظوری دیدی

اقوام عالم نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے فنڈ کی باضابطہ منظوری دیدی۔

عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 کا دبئی ایکسپو میں آغاز ہوگیا، جمرات کو کانفرنس کے پہلے روز غزہ کے شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

کانفرنس میں برطانیہ کے شاہ چارلس، امریکی نائب صدر کاملا ہیرس اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں پاکستانی وفد سمیت دنیا کے 192 ممالک شریک ہیں ۔

ماحولیاتی کانفرنس کی سربراہی مصر نے میزبان متحدہ عرب امارات کے حوالے کی۔

کانفرنس میں پہلے ہی دن بڑی پیش رفت بھی سامنے آئی کہ اقوامِ عالم نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے فنڈ کی باضابطہ منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیر ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ترقی پذیر اور غریب ممالک کی مالی مدد کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker