پاکستانتازہ ترین

الیکشن میں عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنےکی ضرورت ہے:کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک

پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نےکہا ہےکہ عام انتخابات کے دوران عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک ناجی بن حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کوانسانی وسائل میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مالی وسائل کا مسئلہ نہیں، فنڈز کے حصول کے لیے پالیسیوں میں بڑی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سرمایہ کاری بڑھانےکی ضرورت ہے، قلیل مدتی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات سب سے بڑا خطرہ ہے، چائلڈ اسٹنٹنگ، غذایت، پانی اور سینیٹیشن پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے دوران عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ناجی بن حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو زراعت اور رئیل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker