پاکستانتازہ ترین

ملتان میں کباڑ کے گودام میں دھماکا، ایک بچہ جاں بحق

ملتان میں کباڑی کے گودام میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت 3افرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ کائیاں پور چوک کے قریب کباڑی کے گودام میں اچانک دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 10 سال کا بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کےمطابق بچے نے کھیلتے ہوئی کسی چیز کو ضرب لگائی تو دھماکا ہو گیا جبکہ بچے کا والد عارف کباڑ کا کام کرتا ہے وہ بھی شدید زخمی ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker