پاکستانتازہ ترین

بلاول نے این اے 194 لاڑکانہ کیلئےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے ان کی جگہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارلیمانی بورڈ نے پنجاب سے ممکنہ امیدواروں کے نام پارٹی چیئرمین کو پیش کیے۔

اجلاس میں امیدواروں کےکوائف، عوامی رابطوں اور ماضی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker