پاکستانتازہ ترین

فوج اور فورسز کیخلاف منفی پروپیگنڈے پر سخت سزا دی جائے: سینیٹ میں قرارداد منظور

سینیٹ نے فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پرمبنی پروپیگینڈا کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی قرارداد منظور کرلی۔

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹربہرمند خان تنگی نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پرمبنی پروپیگینڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

قرارداد کے متن کے مطابق فوج اور سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے دی گئی قربانیوں کا ادراک کرتے ہیں، دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج اور سکیورٹی ایجنسی ناگزیر ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپاک فوج کےخلاف بدنیتی پرمبنی پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کے اقدامات کرے اور فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے کو سخت سزا دی جائے۔

ایوان نے سینیٹربہرمند خان تنگی کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker