پاکستانتازہ ترین

بلاول کو این اے 127 سے پہلے ایم این اے اور پھر وزیر اعظم بنائیں گے: آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کو پہلے ایم این اے اور پھر وزیر اعظم بنائیں گے۔

آصف زرداری نے لاہور میں این اے 127 اور پی پی 166 میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔

شیر عوام کا خون چوستا ہے اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے: بلاول

اس موقع پر مختصر خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھاکہ ہماری سیاست کا سفر 40 سال پر محیط ہے، اپنے ہاتھ سے لگائے آم کے درخت کا پھل جیل میں کھایا ہے، اس وقت کارکنوں کو بتاتا تھا کہ میں بے قصور ہوں، جیل اور پیشی کے موقع پر کارکنوں سےملاقات ہوتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ورکرز کی خواہش پر چلتے ہیں، بلاول کو این اے 127 سے جتوا کر وزیر اعظم بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker