پاکستانتازہ ترین

محکمہ ایریگیشن سندھ میں 3 ارب سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

محکمہ ایریگیشن سندھ میں 3 ارب سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق اے سی آبپاشی اور ایم ڈی سیڈا کے خلاف مبینہ کرپشن کی نیب انکوائری کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نیب حکام کے مطابق کوٹری بیراج کے سرکل کلری بگاڑ میں مبینہ کرپشن پر انکوائری کی گئی، محکمہ ایریگیشن کو کلری بگاڑ سرکل کی 25 شاخوں کو بنانا تھا۔

حکام نے بتایاکہ کلری بگاڑ سرکل کے 5 ارب روپے کے منصوبوں میں اب تک سوا 2 ارب کی کرپشن سامنے آئی ہے، سابق اے سی آبپاشی نے طریقے کار سے ہٹ کر غیر قانونی ٹینڈر کیے اور رقم نکلوائی۔

نیب حکام کے مطابق 10 اور 12 فروری کو تمام شاخوں کا ٹیم کے ہمراہ جائزہ بھی لیاگیا۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ سابق اے سی آبپاشیپرسواٹ پراجیکٹ میں بھی 70 کروڑ کی کرپشن کا بھی الزام ہے، سپرنٹنڈنٹ انجینیئر اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی انکوائری کی جا رہی ہے۔

نیب حکام نے بتایاکہ سابق اے سی آبپاشی 2018 میں اس پراجیکٹ کے لیے بطور سپرنٹنڈنٹ کام کر رہے تھے۔

کلری بگاڑ سرکل کےپانچ ارب روپے کے منصوبوں میں اب تک سوادوارب کی کرپشن سامنےآئی۔۔ سابق اے سی آبپاشی نےطریقے کار سے ہٹ کر غیر قانونی ٹینڈر کیے اور رقم نکلوائی۔۔ 10 اور 12 فروری کو تمام شاخوں کا ٹیم کے ہمراہ جائزہ بھی لیاگیا۔۔ سابق اے سی آبپاشیپرسواٹ پراجیکٹ میں بھی 70 کروڑ کی کرپشن کا بھی الزام ہے۔۔

مٹیاری: سپرنٹینڈنٹ انجینیئر اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی انکوائری کی جا رہی ہے۔۔ سابق اے سی آبپاشی 2018 میں اس پراجیکٹ کے لیے بطور سپرنٹینڈنٹ کام کر رہے تھے

محکمہ ایریگیشن سندھ میں 3 ارب سے زائد کی مبینہ کرپشن

سابق اے سی آبپاشی اور ایم ڈی سیڈا کے خلاف مبینہ کرپشن کی نیب انکوائری

مٹیاری: کوٹری بیراج کے سرکل کلری بگاڑ میں مبینہ کرپشن پر انکوائری کی گئی، نیب حکام

مٹیاری: محکمہ ایریگیشن کو کلری بگاڑ سرکل کی 25 شاخوں کو بنانا تھا، نیب حکام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker