پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ کو 1800 سی سی کی سرکاری گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں

وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ کو 1800 سی سی کی سرکاری گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں۔

شہباز شریف کی کابینہ کے تمام ارکان کو استحقاق کے مطابق 1800 سی سی گاڑیاں الاٹ کردی گئی ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے سرکاری گاڑیاں تمام وزراء کی متعلقہ وزارتوں کو سونپ دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے سینٹرل پول کار کی طرف سے وفاقی وزراء کے استعمال کے لیے تمام سرکاری گاڑیاں بھجوائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجموعی سرکاری گاڑیوں کی تعداد سی پی سی میں 100 کے لگ بھگ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker