پاکستان

پاکستان کوبچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے: مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ پاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹس کا قیام ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سانحہ پمز اسپتال کی تفصیلی رپورٹ میں 33 سفارشات پیش کی گئی ہیں جن پر عمل درآمد میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ میں ایک افسر سمیت قصوروار قرار دیے جانے والے 9 افراد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ 8 افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پمز کے فائر سیفٹی سسٹم اور عمارت کے اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا ہے جب کہ پمز میں آئندہ 15 روز کے دوران 176 بستروں پر مشتمل نئی ایمرجنسی فعال ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹس کا قیام ہے، صوبائی حکومتیں 18ویں ترمیم کے بعد تمام وسائل اور اختیارات لے کر بیٹھ گئی ہیں، یہ اس لیے احتجاج کررہے ہیں کہ ان کے اقتدار کا سورج غروب نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker