پاکستانتازہ ترین

کراچی : بلال کالونی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر نوجوان کی جان لے لی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کی بلال کالونی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر نوجوان کی جان لے لی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فیصل نور کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا اور دو ملزمان عبدالرحمان کے برابر والی دکان میں واردات کرکے فرار ہونے لگے تو عبد الرحمان نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ عبد الرحمان جاں بحق ہوگیا اور مقتول لیاری کا رہائشی تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقتول کے بھائی کا کہنا تھاکہ عبدالرحمان کی عمر 24 سال تھی، ظالموں نے ہمارابھائی چھین لیا، جب تک قاتل گرفتار نہیں کیے جائیں گے ہم تدفین نہیں کریں گے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker