بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان حکومت کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اے آئی نظام کا نفاذ مرحلہ وار پورے صوبے میں کیا جائے گا، گورننس کی کمزوریوں کے باعث عوام مشکلات سے دو چار ہیں، عوام اور حکومتی محکموں کے مابین اعتماد کا فقدان ہے۔

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گزشتہ روز اصلاحاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں گورننس کی بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اور ٹائم فریم تشکیل دیا گیا۔

صوبے میں گھوسٹ اور غیر حاضر ملازموں کے محاسبہ کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس نیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلی نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو پائلٹ پراجیکٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں سی ایم ڈی یوکو فعال کرنے کے لئے نجی شعبے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ کمیٹی میں شامل ماہرین متعلقہ شعبوں کی بہتری سے متعلق سفارشات مرتب کریں، گورننس کی بہتری کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی کا آغاز بی ایم سی، سول سنڈیمن ہسپتال اور یونیورسٹی آف بلوچستان سے کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker