پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے بتایا کہ قانون میں ترمیم کرکے ڈی سی اوز کو قیمت کے تعین کا اختیار دیا گیا ہے۔

نان بائیوں کے وکیل بیرسٹرعمر اعجازگیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آٹا مہنگا اور کرایہ بھی زیادہ ہے، کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن تھری کے تحت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker