انٹرنیشنلتازہ ترین

ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

روسی صدرروس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے پانچویں بارآئندہ 6 سال کی صدارتی مدت کیلئے حلف اٹھا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن نے کامیابی حاصل کی تھی۔حلف برداری تقریب میں موجود وزرا اور دیگر افراد سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ہم متحد اور عظیم لوگ ہیں، ہم سب مل کر تمام رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام منصوبوں کو مکمل کریں گے اور ہم مل کر جیتیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ولادمیر پیوٹن کی پہلی تقریب حلف برداری مئی 2000 میں ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker