پاکستانتازہ ترین

نوشہرہ : شوہر نے بیوی اور اس کے والدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

نوشہرہ میں شوہر نے بیوی اور اس کے والدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق نظام پور میں ملزم یاسر زمان کی بیوی ناراض ہوکر گزشتہ چار ماہ سے میکے میں تھی۔

ملزم اپنی بیوی کو گھر لے جانے کے لیے سسرال پہنچا، سسرالیوں کے انکار پر ملزم نے اپنی ساس، سسر اور بیوی پر فائرنگ کرکے تینوں افراد کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker