پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نے سرکاری دفاتر کو پیپرلیس بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپ دیا

وزیر اعظم نے سرکاری دفاتر کو پیپرلیس بنانے کیلئے وزارت آئی ٹی اور متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری دفاتر میں ای آفس کے نفاذ میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں،ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے۔

آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کےعلاوہ نہیں دیکھوں گا،نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کیلئے ای آفس کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یقینی بنایا جائے تمام سرکاری دفاتر میں افسران ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں،وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیراعظم آفس کے اسٹاف کی گزشتہ ہفتے ای آفس کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی،وزیر اعظم شہبازشریف نے گزشتہ ہفتے بذاتِ خود ای آفس پر فائلز موصول کیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے ای آفس ڈیجیٹائزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کیلئے نہایت کلیدی اقدام ہے،انہوں نے آئندہ 2 ہفتوں میں ای آفس کے نفاذ پر پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker