پاکستانتازہ ترین

پاکستان آکر کھیلیں، آپ کو شکست کھانے کا اور ہی مزہ آئیگا: رانا مشہود کا بھارتی بورڈ کو پیغام

اسلام آباد: وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پیغام دے دیا۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں رانا مشہود نے بھارتی ٹیم کے نام پیغام میں کہا کہ حوصلہ کریں، پاکستان میں آکر کھیلیں کیونکہ پاکستان میں آپ کو شکست کھانے کا اور ہی مزہ آئے گا۔

انہوں نے کہا بھارت کو مشورہ ہے کہ آپ کی نیک نامی تو ویسے بھی نہیں تھی، اب اس میں اورکمی ہو رہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف پہلی مرتبہ بہت جاندار قسم کا ہے، پاکستان بھارت سے زیادہ پرامن ملک ہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر مسائل ہیں تو وہ بھی آپ کے بھیجے ایجنٹس کی وجہ سے ہیں۔

دوسری جانب انہوں نے ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بار بار ریاست پر حملہ اب برداشت نہیں ہو گا، جواب دینا بہت آسان ہے لیکن ہم تصادم نہیں چاہتے، تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker