پاکستانتازہ ترین

پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرلیا

کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کر لیا۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارت کے ایک بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کیا۔

اس حوالے سے ترجمان پی ایم ایس اے نے بتایا کہ 26 دسمبر کو جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی تھی، بھارتی بحری جہازکراچی سے تقریباً 120 میل دور جنوب میں تھا۔

ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے نے فوری طور پرمربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا، ٹیم کو حادثے کی جگہ پر بھیجا گیا جس نے بھارتی کارگو ڈھو تاجدار حرم کے عملے کے 9 ارکان کو بچالیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker