پاکستان

امن و امان میں خلل اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔وزیرِ اعظم نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود سمیت زخمیوں کے لیے صحت یابی کی بھی دعا کی۔واضح رہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود زخمی ہو گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 راہ گیر، ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker