تازہ ترینبلوچستان

لسبیلہ :مسافر بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

لسبیلہ ۔ جھاو آواران سے حب آنے والی مسافر بس لک جھاد کے مقام پر الٹ گئی،حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق حب/جھاؤ لک شہید اکرام پولیس چوکی کے قریب جھاو کی مسافر بس الٹ گئی، نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ مرد و خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق بس حادثے کے نتیجے میں اے ٹی ایف اہلکار عبدالرزاق ولد محمداسحاق ساکن جھاؤ شہید ہوگئے جبکہ بس ڈرائیور غلام دین ولد محمد دین سکنہ نال سمیت شاکر ولد دلمراد۔داد رحمن ولد فدا۔بدل ولد مولابخش۔راشد ولد محمدارشاد۔بدل ولد محمدعمر۔اور تین خواتین زخمی ہیں۔زخمیوں کوسول ہسپتال بیلہ میں فوری طبی امداد فراہم کردی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker