تازہ ترینانٹرنیشنل

سوڈان : باغی فورس کا ام درمان شہر کے بازار پر حملہ، 54 افراد جاں بحق

خرطوم: سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے ایک بازار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 54 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے اُم درمان شہر کے بازار پر گولہ بارود سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہو گئے

ایک ہفتے قبل بھی سوڈان کے علاقے دارفور میں اسپتال پرڈرون حملے کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس حملے کا الزام بھی باغی فوج آر ایس ایف پر لگایا گیا تھا۔

واضح رہے سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker