بلوچستانQuetta

کوئٹہ : سیاہ کاری کے الزام پر باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ قمبرانی روڈ پر باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں نازنین اور غلام قادر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد ملزم عبد اللطیف موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے کیچی بیگ تھانے کی پولیس ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker