پاکستان

انڈرٹرائل افغان باشندوں کی واپسی کیلئے فارن ایکٹ کی دفعہ 14بی لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم غیر ملکیوں کے خلاف ملک بدری آپریشن مزید تیز کردیا،انڈر ٹرائل افغان شہریوں کی واپسی کے لیے فارن ایکٹ کی دفعہ چودہ  بی لاگو کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق جو افغان باشندےسزا کاٹ رہےہیں یا جن کا مقدمہ چل رہا ہےانہیں بھی واپس بھیجاجائے گا،پروف آف رجسٹریشن کارڈکی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی،اس کے بعد پی او آر کارڈ ہولڈر کا قیام غیرقانونی ہے۔

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کیا جائے،وزارت داخلہ نے ضلع انتظامیہ، پولیس، جیل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker