انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کا اسناد کی تصدیق کیلئے مکمل آن لائن سسٹم کا آغاز

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے اسناد کی تصدیق کے لیے مکمل آن لائن سسٹم کا آغاز کر دیا۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ پاکستانی اسناد کو بین الاقوامی معیارات پر پورا اتارنے کی بھی مکمل تیاری کرلی ہے، بیرون ملک سے پڑھ کر آئے بچے بذریعہ آئی بی سی سی پاکستان کے سسٹم میں داخل ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر ملاح نے کہا کہ انٹربورڈز کوآرڈینیشن کمیشن نے اسناد کی تصدیق کے لیے آن لائن سسٹم شروع کردیا ہے، اب طالب علموں کو سربمہر لفافوں میں اصل اسناد بھیجنے کے بجائے اسکین کاپی آن لائن بھیجنا ہو گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئی بی سی سی تصدیق کا عمل مکمل کرکے کیو آر کوڈ دےگا، کیو آر کوڈ اسکین کرکے بیرون ملک کوئی بھی تعلیمی ادارہ براہ راست اسناد کی تصدیق کر سکے گا۔



