بلوچستان

سبی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

سبی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق سبی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے گزر جانے کےبعد ہوا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ٹرین اور مسافروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو سبی سے مقررہ وقت پر پشاور روانہ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جعفر ایکسپریس کو اس سے پہلے بھی کئی بار تخریب کاری کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker