جرم

راولپنڈی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق

راولپنڈی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے قریب پیش آیا جہاں سسرالیوں کےمبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوئی تاہم سسرال والوں نے بہو کے والدین کو انتقال کی خبر دی۔

پولیس کا کہناہےکہ پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش کوٹ ادو بھجوا دی گئی تاہم والدین اپنی بیٹی کی لاش لے کر  جب کوٹ ادو گئےتو لاش پر تشدد کے نشانات دیکھے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker