انٹرنیشنل

ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

صدرٹرمپ نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز پر ہتک عزت اور توہین کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ آج مجھے نیویارک ٹائمز کے خلاف 15 بلین ڈالر کا ہتک عزت اور توہین کا مقدمہ لانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جو فلوریڈا کی عدالت میں دائر کیا جائیگا۔

امریکی صدر نے نیو یارک ٹائمز  پر اپنے، خاندان اور کاروبار کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو یارک ٹائمز کوبہت لمبے عرصے تک اجازت دی گئی ہے کہ وہ میرے خلاف  آزادانہ طور پر جھوٹ بولے، مجھے بدنام کرے مگر اب یہ رکنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker