پاکستان

ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اسے معاشی استحکام کی جانب تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی مستحکم معاشی پوزیشن سرمایہ کاری اور پائیدار معاشی ترقی کے نئے دروازے کھولے گی، زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ عالمی معاشی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی پاکستان کی استعداد بڑھائے گا اور ملکی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔

وزیرِ اعظم کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، معاشی ٹیم اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker