پاکستان

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ہلاک جبکہ پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 سے 17 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف جھڑپوں میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنتہ الخوارج کے 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ضلع ہنگو میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 17 ستمبر کو سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6 بہادر جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،یہ خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہر قیمت پر ملک کے تحفظ اور سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker