پاکستان
مریم نوازشریف کا دورہ چین کے دوران کیا ایک اور وعدہ پورا، کینسر کے جدید ترین علاج "کوآبلیشن” کا باضابطہ آغاز

[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں کینسر کے جدید ترین علاج "کوآبلیشن” کا باضابطہ آغاز ہو گیا، صوبے کا پہلا کوآبلیشن سینٹر میو ہسپتال لاہور میں قائم کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اور عملہ تربیت مکمل کر چکے ہیں چین سے منگوائی گئی جدید مشینری کے ذریعے پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر سمیت مختلف ٹیومرز کا کامیاب علاج بجلی کی حرارت سے ممکن بنایا جا رہا ہے، یہ محفوظ اور جدید طریقہ علاج سرجری اور کیمو تھراپی کے مقابلے میں کم تکلیف دہ ہے اور صحت یابی کا عمل بھی تیز ہے، میو ہسپتال کے ماہرین نے اسے کینسر کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے،



