کھیلکرکٹ

ایشیا کپ: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف خراب آغاز، 2 کھلاڑی آؤٹ، صائم پھر کوئی رن نہ بناسکے

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بنگلادیش کے خلاف پاکستان کا خراب آغاز ہوا ہے اور 5 کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان 4 اور صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلادیش کے خلاف  میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔آج جو ٹیم میچ جیتے گی وہ اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

البتہ سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker