Sindپاکستان

سکھر میں تشدد سے زخمی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری، انفیکشن زدہ ٹانگ کاٹ دی گئی

سکھر میں بااثر وڈیرےکے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کے جبڑے کی کراچی میں سرجری کردی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس سارہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ اونٹنی کے جبڑے کی سرجری کردی گئی ہے لیکن اس کی پچھلی ٹانگ کچلی ہوئی تھی اور زخم کی وجہ سے انفیکشن ہو رہا تھا لہٰذا متاثرہ ٹانگ بھی کاٹ دی گئی ہے۔

سارہ جہانگیر  نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پوری کوشش کی گئی کہ اونٹنی کا خون ضائع نہ ہو، اونٹنی کی مکمل صحت یابی کے لیے اب بھی طویل وقت درکار ہوگا۔

 

اونٹنی کی انفیکشن سے متاثرہ ٹانگ کاٹنے سے متعلق ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس سارہ جہانگیر نے کہا کہ اونٹنی کی ٹانگ کے لیے کسی حل کی اُمید میں ہیں۔

سارہ جہانگیر کا مزید کہنا تھا کہ اونٹنی کے ایکس ریز اور تصاویر مصنوعی اعضا بنانے والی کپمنی کو بھی بھیج رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker