پاکستانPunjab

فیصل آباد میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 7 افراد زخمی

فیصل آباد: بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ فیصل آباد ڈویژن کے شہر  تاندلیانوالہ میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بارش کے باعث گھر کی چھت گری جس کے نتیجے میں گھر  کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے  اسپتال منتقل کر دیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker