پاکستان

جیل رولز میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق ختم کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل رولز میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق ختم کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر تھی۔

حکومت پنجاب نے سنگل بینچ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تاہم اب پنجاب پرزن رولز سے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق ختم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker