پاکستان
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے جبکہ ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری آپریشن کیا گیا انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔



