پاکستانPunjab

اسموگ کے تدارک کیلئےلاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل

اسموگ کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹوں کے اوقات کارکی پابندی کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانےکا حکم دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسموگ کے تدارک کے لیے مارکیٹس رات 10 بجے بند ہوں گی اور لاہورکے تمام ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند ہوجائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ نئے اوقات کار پر پابندی لازم ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker