پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی جس میں اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پیر کو سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمید الرویلی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچے۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے پاک سعودی عرب اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور ہر قسم کی دہشتگردی، انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے مشترکہ عزم کو اجاگرکیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جنرل الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔

دوسری جانب سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو کا بھی دورہ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker