پاکستان

فیلڈ مارشل سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی جی ایچ کیوآمد ہوئی جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت، دوطرفہ تعاون، علاقائی اور خطے کی موجودہ سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کےخاتمےکے لیے ایران سےقریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ایرانی سپریم کونسل علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ یہ باہمی تعاون علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کےلیے ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker